جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

جنوری کے آغاز میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے مالی سال 2018-19کے ساتویں ماہ ( جنوری 2019ء ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے، لہسن ، کپڑے، تازہ دودھ ، دھی، خوردنی تیل، چائے، انڈے، گڑ ، چینی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش،گندم، سگریٹ ،مٹن ،بیف، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ زندہ مرغی، آلو،پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ایل پی جی ،پیاز ،سرخ مرچ ،آٹا ،باسمتی چاول ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاؤڈر، اری چاول، صابن سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.14، 0.19 ،0.29 اور 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…