جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

گاڑیاں بنانے والی 13نئی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت، تعلق کن کن ممالک سے ہے؟پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ پاکستان میں13گاڑیاں بنانے والی نئی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے،نئی کمپنیاں کو رین، فرنچ، چینی اور جاپانی ہیں،اس سے پاکستان کے اندر 1.162ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ڈالر کی قیمتوں میں ا ضا فے کے باعث ہنڈا کمپنی کے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں۔

کمیٹی ارکان نے کہا کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی معاہد ے سائن کیے ہیں، ترقی کیلئے درآمداد میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ایسی گاڑیاں بنانی چاہئیں جو ماحول دوست ہوں۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس سینیٹر احمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین، سینیٹرانور لال ڈین، سینیٹر ستارہ ایاز، وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد، سیکرٹری صنعت و پیداوار اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے گاڑیوں کی پیداوار کے حوالے سے پالیسی بنائی تھی جس کو موجودہ حکومت نے تبدیل نہیں کیا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کر اس پالیسی میں کچھ ترمیم کر سکتے ہیں۔ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی نئی گاڑیوں کی پیداوار کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی لانے کیلئے ماحول کو بھی دیکھنا ہوگا۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدے سائن کیے ہیں۔ اس لیے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالیس ے بھی پالیسی بنانا ہو اگی۔ ایسی گاڑیاں بنانی چاہئیں جو ماحول دوست ہوں۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی ٰکو بریفنگ میں بتایا کہ گاڑیوں کے کئی سپیئر پارٹس پاکستان میں بن رہے ہیں۔پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری بہت ترقی کر رہی ہے۔

پاکستان میں13گاڑیاں بنانے والی نئی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ نئی کمپنیاں کارین، فرنچ، چینی اور جاپانی ہیں۔اس سے پاکستان کے اندر 1.162ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔سوزوکی کمپنی نے گزشتہ سال 1لاکھ15ہزار906کاریں 40ہزار موٹرسائیکل بنائیں۔ مجموعی طور پر سوزوکی کمپنی نے گزشتہ2سالوں میں2لاکھ53ہزار سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیاں بنائیں۔ہنڈانے 2018میں1.601ملین ٹیکس ادا کیا۔ڈالر کی قیمتوں میں اضافے باعث ہنڈا کمپنی کے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…