جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

عوام ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار رہیں : ایس ای سی پی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے عوام الناس کو انتباہ کیا ہے کہ ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے قائم جعلی کمپنی میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں۔ یہ جعلی کمپنی سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے عوام کو مختلف ملٹی لیول مارکیٹنگ اور غیر حقیقی منافع کے وعدوں پر مبنی فراڈ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دے رہی ہے اور عوام سے رقم بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جعلی کمپنی کی ویب سائٹ پر، ریلائبل اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے

نام سے ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا جعلی سرٹیفیکیٹ بھی آویزاں کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس کمپنی کی ویب سائٹ http://reliablestate.co ہے۔ عوام الناس کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ ریلائبل اسٹیٹ کے نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ نہیں ہے۔ واضح رہے کی کمپنیز ایکٹ2017کے تحت پاکستان میں ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ اسکیموں کی اجازت نہیں اور اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع ہے اور قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…