پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید دو ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے ،سعودی عرب کے بعد چین کی جانب سے بھی پاکستان کو مالیاتی پروگرام ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو 2ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مذکرات کا اہم دور بھی متوقع ہے ۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق چینی حکام کے ساتھ وزارت خزانہ اور پاکستان اسٹیٹ بینک کے اعلی حکام مذکرات کریں گے۔

جس کے بعد چین کی جانب سے مالیاتی پروگرام شارٹ ٹرم قرضے کے طور ملنے کا امکان ہے۔چین سے ملنے والے قرض کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی مالیاتی مشکلات میں بھی کمی ہوجائیگی۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے جاری کھاتوں میں خسارہ بڑھتا جارہا ہے اور پاکستان کو ادائیگیاں بھی کرنا ہیں اور اگر پاکستان کو چار سے پانچ ارب ڈالر دوست ممالک سے مل جاتے ہیں تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے کم پیسے لینا ہونگے اور آئی ایم ایف کی شرائط بھی نرم ہوجائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…