ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بجلی کےترسیلی نظام کی بہتری : اےڈی بی پاکستان کو28کروڑ40لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کریگا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے پاکستان کو28کروڑ40لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرےگا جبکہ اس رقم کے علاوہ 40لاکھ ڈالربجلی کی قلت پوری کرنےکیلئے بھی دیےجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے

درمیان بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے بینک پاکستان کو قرضہ دےگا۔ بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرئےگا،یہ قرضہ پاور ٹرانسمیشن نیٹ ور ک کی بہتری کے لئے دیاجائےگا۔ معاہدےپردستخط اے ڈی بی کے کنٹری ڈاریکٹر اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے کئے، منصوبے سےبجلی کےترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اس رقم کےعلاوہ چالیس لاکھ ڈالر بجلی کی قلت پورا کرنے کے لئے بھی دیئےجائیں گے۔ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرضہ کی منظوری دی تھی ، یہ رقم خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کی جائے گی۔ یاد رہے اکتوبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو امداد کی مد میں 7 ارب 10 کروڑ ڈالر دے گا، یہ رقم 3 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی، امداد پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ایک معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیس کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا، یہ رقم 2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی جبکہ بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دی تھی، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…