پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

افغان تجارتی وفد پہلی بار ایکسپو سینٹر لاہور میں میگا ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان آئیگا : میاں کاشف اشفاق

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) افغان تجارتی وفد پہلی بار پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ میگا ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان آئے گا۔ یہ بات پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ہفتہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے میگا نمائش کے مجموعی انتظامات پر

اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ملکی وفود کے شایان شان استقبال اور میزبانی کے لئے خصوصی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایف مقامی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کے ممکنہ خریداروں کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔ اس ایکسپو کا بنیادی مقصد ملک کی برآمدی تجارت میں اضافہ اور دنیا بھر سے خریداروں کو پاکستانی کاروباری اداروں سے روابط کے قیام کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ایکسپو مطلوبہ تجارتی مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور پاکستان قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکے گا۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی بہت ضرورت ہے اور اس کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت گذشتہ چند سال کے دوران 2.5 بلین ڈالر سے کم ہو کر صرف 500 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔ ایف پی سی سی آئی اور وفاقی حکومت دونوں کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائش سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا یہ خوش آئند ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے جس کی وجہ سے دونوں حکومتیں اقتصادی بحالی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ 160میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ’’ انٹیریئرز پاکستان‘‘ کا بنیادی مقصد ملک بھر میں فرنیچر ڈسپلے کیلئے مناسب جگہ اور مواقع مہیا کرنا ہے۔ قومی نمائشیں مقامی پروڈیوسرز کو بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی اورنوجوان انٹرپرینیورز کو مارکیٹ رجحانات کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…