برسلز(این این آئی )یورپ میں گوگل اور فیس بک جیسی انٹرنیٹ کمپنیوں پر فوری ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ عارضی طور پر ناکام ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ یورپی وزرائے مالیات برسلز میں ہونے والے اس اجلاس میں متفق نہیں ہو سکے۔ بتایا گیا ہے کہ اب ٹیکس عائد کرنے کے موضوع پر بات چیت اگلے برس ہی ہو گی۔ یورپی کمیشن نے ایسی ڈجیٹل کمپنیوں پر تین فیصد تک انکم ٹیکس لگانے کی تجویز دی تھی، جن کی عالمی سطح پر سالانہ آمدنی750 ملین یورو تک ہو۔