منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہسپانوی سپراسٹور کونڈس پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، نائب سفیر فرنینڈو گرون کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی اس سپراسٹور کے چھ ارکان پر

مبنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی متوقع لانچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ جوز مینوئل کاکہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لانچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر ہسپانوی ایمبیسی کے نائب سفیر فرنینڈو گرون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپین کے یہ سرمایہ کار پاکستان اور اسپین کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…