ریاض(این این آئی) رواں ماہ کے دوران سعودی عرب میں تیل کی پیدوارا نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب کی یومیہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ12 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ۔ پچھلے ماہ سعودی عرب کی
تیل کی یومیہ پیدا وار ایک کروڑ 8 لاکھ بیرل تھی جب کہ نومبر میں 11 ملین کی نفسیاتی حد عبور کرگئی ۔چھ دسمبرکو ہونے والے اوپیک کے اجلاس میں سعودی عب تیل کی پیدوار کم کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔ یہ کمی پانچ ہزار بیرل یومیہ تک ہوسکتی ہے۔