جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

نومبرکے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد اضافہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے مالی سال 2018-19ء کے پانچویں ماہ ( نومبر2018 ) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.41فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی،انڈے، پیاز ، آلو،کیلے، لہسن ،آٹا ، گندم، چینی ،مٹن ، بیف، دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ،چنے کی دال ،ملک پاؤڈر، اری چاول، باسمتی چاول ،کپڑے، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ایل پی جی ،ٹماٹر، گڑ ،سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ،سمیت 5اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،سگریٹ ، چائے،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،صابن ، خوردنی تیل، سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.42، 0.43 ،0.43 اور 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…