ریاض(این این آئی)سعودی ایف ڈی اے نے خبر دار کیا ہے کہ سیسے کی زیادہ مقدار کے باعث چارقسم کے سرموں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق ان میں سے ایک میں اینٹی من اور نیٹروزا مین کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی جبکہ ایک
اور سرمے میں سیسے ، اینٹی من اور کیڈمیم کی مقدار زیادہ پائی گئی جن میں سے ایک کا نام جی ایس او ہے۔ یہ چینی ساختہ ہے۔ دوسرے سرمے کا نام ای وائی ای آئی اینڈ لپ پینسل ۔یہ جرمن ساختہ ہے ۔ تیسرے سرمے کا نام اسمائلنگ آئی ہے اور چوتھے سرمے کا نام الاثمدہے ۔