منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے آنے کے بعد نجکاری کمیشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں نجکاری ایجنڈے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) سمیت دیگر کمپنیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق جن 34 سرکاری اداروں کو نکالنے کی حتمی فہرست کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی)

کو آج پیش کی جائے گی، اس فہرت میں قومی ایئرلائن، اسٹیل ملز اور ریاست کے زیر اثر دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو کو فوری برطرف کرنے کی تجویز اس حوالے سے بورڈ اجلاس میں موجود باوثوق ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نجکاری پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور فہرست کو حتمی شکل دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے، اسٹیل ملز، پاکستان ریلوے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری ایجنڈے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم حکومت چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز)، فرسٹ وومن بینک اور نیشنل انشورنس کمپنی سمیت چھوٹے اداروں کے ساتھ نجکاری پروگرام شروع کرے گی۔ علاوہ ازیں قومی ایئرلائن کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے پاکستان ایئرفورس کے ریٹائرڈ عہدیدار کو نیا سربراہ تعینات کردیا گیا جبکہ حکومت اسٹیل ملز کےلیے نئے منصوبہ پر غور کر رہی ہے۔ حکومت مختصر مدت پر 11 اداروں، درمیانی مدت پر 12 اداروں جبکہ بقایہ 11 اداروں کا طویل مدتی بنیاد پر نجکاری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سابق حکومت نے پی آئی اے کو دوبارہ بحال کرنے اور حکومت کے 26 فیصد شیئرز کو انتظامی کنٹرول کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پاکستان اسٹیل کے معاملے میں فیصلہ انتظامی امور سے متعلق تھا۔ پی آئی اے، اسٹیل ملز کے بعد پوسٹ آفس کی نجکاری کی تجویز ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پی ٹی سی ایل میں 26 فیصد حکومتی شیئر کی تقسیم کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتحصلات کی انتظامیہ کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر کی بقایا ادائیگی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 95 فیصد پراپرٹیز پی ٹی سی ایل کے نام پر منتقل کردی گئی ہے، تاہم یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی سے مطالبے کے باوجود بقایا رقم ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو درپیش سنگین معاشی مسائل کے باعث وزیر اعظم عمران خان اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر اٹھا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…