پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سعودی امدادی پروگرام کے اعلان کے بعدپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسری روز بھی تیزی کا تسلسل جاری ،انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور سعودی امدادی پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال میں قدرے بہتری آنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید360پوائنٹس کے اضافے سے 39631پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 55.66فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں33ارب 57کروڑ42لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کے مقابلے میں1کروڑ2لاکھ10ہزار شیئرز زائد رہا ۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اورسعودی امدادی پروگرام کے اعلان کے بعد بدھ کو شروع ہونے والی بزردست تیزی کا رجحان جمعرات کو بھی بدستور جاری رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے796پوائنٹس کے اضافے سے 40067 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے باعث تیزی کے اثرات محدود ہوگئے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 360.79پوائنٹس کے اضافے سے 39631.91پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 172.16پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19044.95پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 156.61پوائنٹس اضافے سے 39631.91پوائنٹس ہو گیا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب 57کروڑ42لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب75ارب 57کروڑ20لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب9ارب14کروڑ62لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز13ارب مالیت کے 34کروڑ38لاکھ 52ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جب کہ اس کے مقابلے میں بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 33کروڑ36لاکھ 41ہزار شیئرز کا کاروبار ہواتھا

اس لحاظ سے جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں بدھ کے مقابلے میں بھی زائد رہیں۔گزشتہ روز مجموعی طور پر406کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،164میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص 317روپے کے اضافے سے7200روپے اور کولگیٹ پامولوکے حصص 110 روپے کے اضافے سے2580روپے ہوگئی جب کہ سروس انڈسٹریز کے حصص 26.46روپے کی کمی سے 707.54روپے اور انڈس ڈائنگ 24.50روپے کی کمی سے479روپے ہوگئی .کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے بینک آف پنجاب ،،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،فوجی سیمنٹ ،ٹی آرجی پاکستان ،دیوان سیمنٹ ،اینگرو پولیمر،پاور سیمنٹ ،یونٹی فوڈز اور ورلڈ کال ٹیلی کام نمایاں رہے ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق آج (جمعہ )کاروباری ہفتے کے آخری روز محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ رجحان کی توقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…