اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے تمام اکانٹس ہولڈرز کو بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا ہے، جس میں لسٹڈ، پبلک لمیٹڈ، ذاتی اکانٹ رکھنے والے شامل ہیں، حکم نامے میں ایک ہزار ملین سے زائد اثاثے رکھنے والے کو تیس نومبر تک بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکانٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا معاملہ پر جے آئی ٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے مانگے گئے دستاویزات تاحال نہیں مل سکے۔جے آئی ٹی نے مختلف محکموں اور
کنٹرکٹرز کے دس سالہ ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے لیٹر لکھا تھا، جے آئی ٹی کی جانب سے محکمہ خزانہ، محکمہ سروسز، شوگرملز، اور دیگر کنٹرکٹرز کے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کہا گیا تھا، جے آئی ٹی کی جانب سے ریکارڈ کے حصول کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط بھی بھیجے گئے تھے۔پانچ سو ملین رکھنے والی پبلک لمیٹڈ کمپنیز اکتیس جنوری تک بائیو میٹرک کرائیں جبکہ انفرادی بینک اکانٹس رکھنے والے تیس جون دوہزار انیس تک لازمی بائیو میٹرک کے پابند ہوں گے۔