جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

کارپٹ کی تین روزہ عالمی نمائش میں شرکت کیلئے غیر ملکیوں کی پاکستان آمد آج سے شروع ہو گی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی نمائش بدھ سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی جس میں شرکت کیلئے غیر ملکی خریداروں اورمندوبین کی پاکستان آمد کا سلسلہ آج (پیر ) سے شروع ہو جائے گا ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میاں ریاض احمد نمائش کا افتتاح کریں گےجبکہ وزیر اعظم کے مشیر

برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد 18اکتوبر کو ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن نے نمائش کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اس موقع پر گروپ لیڈر عبد الطیف ملک ، کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، کوار ڈی نیٹر ٹڈیپ ریاض احمد ، اکبر ملک سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں اس عزم کااظہار کیا گیا کہ امریکہ ، برطانیہ،جرمنی ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی ۔اس موقع پر تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جونمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے مستقبل میں مضبوط روابط کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ نمائش میں 70مقامی مینو فیکچررز کی جانب سے کارپٹ مصنوعات کے 70سٹالز لگائے جائیں گے ۔ نمائش میں غیر ملکیوں کے علاوہ پاکستانی شہریوں کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ عالمی نمائش شدید مشکلات سے دوچار کارپٹ انڈسٹری کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا اور اس کیلئے تقویت کا باعث بنے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اور کوار ڈی نیٹر ریاض احمد نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور دیگر اداروں کے ذمہ داران سے ہونے والے رابطوں بارے بھی بریفنگ دی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…