جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

درآمدی ایل این جی صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہو گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدی ایل این جی صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی ہو گئی، اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت میں صفر اعشاریہ 34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 12 اعشاریہ 54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو

مقرر کی گئی ہے جو ستمبر میں 12.20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت فروخت 12.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بجلی صارفین کو مہنگی بجلی کی شکل میں ادا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…