ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

ماہ اکتوبرکے پہلے ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے مالی سال 2018-19ء کے چوتھے ماہ ( اکتوبر 2018ء ) کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں0.40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 5 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے، سگریٹ ،ٹماٹر، لہسن ، ایل پی جی ،سرخ مرچ ،دال مونگ ، آٹا ، گندم،گڑ ، ویجی ٹیبل گھی ،ملک پاؤڈر، بیف، کپڑے، سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ کیلے، پیاز ،آلو،چینی ،چنے کی دال ، دال مسور

،دال ماش، سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ، گیس نرخ ،مسٹرڈ آئل ، تازہ دودھ ، دھی، اری چاول، نمک ، باسمتی چاول ،مٹن ،صابن ، چائے،خوردنی تیل، سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.45، 0.50 ،0.55 اور 0.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…