کراچی(این این آئی)پاکستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے ۔ عالمی بینک کی رپورٹ انفرااسٹرکچر کے شعبہ میں نجی شعبہ کی شراکت 2017 کے مطابق سال 2017 کے دوران 52 ممالک میں نجی شعبہ کی شراکت داری سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ سال 2016 میں ان ممالک کی تعداد 41 ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے
دوران پانچ ممالک میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا حجم 54.5 ارب ڈالر رہا ہے جو دوران سال شعبہ میں کی جانے والی عالمی سرمایہ کاری کا 58 فیصد رہا ہے ۔ گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں 4 بڑے منصوبوں پر 5.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری وصول کرنے والے بڑے ممالک میں چین، انڈونیشیا، میکسیکو، برازیل اور پاکستان شامل ہیں۔