ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سے ہر سال پوری دنیا میں جانیوالی ایسی چیز اس بار برطانیہ ایسی حالت میں چلی گئی کہ ملک کو اربوں کا نقصان ہی نہیں بلکہ اب کیا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سے برطانیہ کو ناقص آموں کی شپمنٹ سے نہ صرف ملک کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ خراب آم بھیجنے پر برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پاکستانی آموں کی بر آمدات کو بھی خدشات لاحق ہوگئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ کو بھیجے جانے والے آموں کی آٹھ کھیپ ناقص نکلیں جس پر برطانیہ کے محکمہ قرنطینہ نے نہ صرف مذکورہ آموں کی کھیپوں کو تلف کردیا بلکہ ان آموں کو تلف کرنے کے اخراجات بھی پاکستانی بر آمد کنندگان سے وصول کیے ،ذرائع کا بتانا ہے کہ

برطانیہ میں پاکستانی آموں کی تلف کی جانے والی کھیپ کی مالیت13ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ اس کھیپ کو تلف کیے جانے والے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، پاکستان سے یورپ کو آم کی بر آمد 6500ٹن کے لگ بھگ ہے جبکہ پاکستان سے آنے والے آموں کی کھیپ ناقص نکلنے پر برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پاکستانی آموں کی بر آمدات کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں اور بر آمد کنندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے یورپ کو بر آمد کیے جانے والے آم اور دیگر پھلوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی جائے ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…