جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ڈالروں کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، پاکستانی روپے کو بچھاڑ کر رکھ دیا سونے کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا ؟ عوام کیلئے افسوسنا ک صورتحال

datetime 5  جون‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںاضافے کا رجحان رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر، یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے سے بڑھ کر115.61روپے اور قیمت فروخت115.65روپے سے بڑھ کر115.66روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیںمزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے سے گھٹ کر118.10روپے اور قیمت فروخت118.70روپے سے گھٹ کر118.60روپے ہوگئی۔یوروکی قدرمیں20پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے سے گھٹ کر137.80روپے اور قیمت فروخت139.50روپے سے گھٹ کر139.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.00روپے سے گھٹ کر157.50روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.00روپے ہوگئی۔سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیںبالترتیب10،10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے گھٹ کر31.40روپے اور قیمت فروخت31.80روپے سے گھٹ کر 31.70روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.25روپے سے گھٹ کر32.15روپے اور قیمت فروخت32.55روپے سے گھٹ کر32.45روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.30روپے پرمستحکم رہی۔

جبکہ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میںمنگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالرکی مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی

قیمت 1294ڈالرسے گھٹ کر1291ڈالر ہوگئی۔منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250روپے اور214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57550روپے سے گھٹ کر57300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49340روپے سے گھٹ کر49124روپے ہوگئی ۔منگل کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…