کراچی(این این آئی)حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کا گردشی قرضہ 405ارب روپے تک پہنچ گیا جس میں سے پاور سیکٹر سے 272ارب روپے ، پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز(پی آئی اے)اور حکومت پاکستان سے 26ارب روپے ، سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل)سے ایل این جی کے بقایاجات کی مد میں 25.9ارب روپے جبکہ ریفائنریوں اورغیرملکی ایل سیز کی مد میں 81.5ارب روپے وصول کرنے ہیں ۔سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)نے پاور سیکٹر کے 272ارب
روپے میں سے 153ارب روپے جنکوز سے ، 78ارب روپے حبکو سے اور 40 ارب روپے کیپکو سے وصول کرنے ہیں،حکومتی کمپنی نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز سے 16.4ارب روپے اور حکومت پاکستان سے پی ڈی سی کی مد میں 9.6ارب روپے اور ایس این جی پی ایل سے درآمد کردہ ایل این جی کے بقایاجات کی مد میں 25.9ارب روپے وصول کرنے ہیں ، اسی طرح پی ایس او کے حکومتی ،نجی ریفائنریوں اور درآمد کردہ مصنوعات کیلئے کھولی ایل سیز کی مد میں 81.5ارب روپے واجب الادا ہیں۔