اسلام آباد(یو این پی) فنانس بل ایکٹ بننے کے بعد 7 ہزاراشیاء پرکسٹم ڈیوٹی کا اطلاق کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق فنانس بل 2018 ایکٹ بننے کے بعد 7 ہزار اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق ہوگیا۔ بل کے مطابق لیدر، ٹیکسٹائل، اسٹیل مصنوعات گارمنٹس سمیت 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء مہنگی ہوں گی جب کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 6 ارب 19 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا ریلیف اورکسٹمزڈیوٹی میں ردوبدل سے ایف بی آرکو22 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ کااضافی ریونیو ملے گا۔
دوسری جانب یکم جولائی سے لنڈے کے کپڑے، الیکڑک گاڑیاں، موبائل فون، بچوں کی کتابیں، کاپیاں، اسٹیشنری کا سامان، ڈیری، آلو، ڈبے والا دودھ، کھاد، پولٹری، وٹامن بی بارہ، وٹامن ایچ ٹو، ایل ای ڈی پارٹس، ایل ای ڈی بلب، ایل ای ڈی ٹیوب، انرجی سیونگ سمیت دیگرمصنوعات یکم جولائی سے سستی ہوں گی۔انکم اورسیلزٹیکس سے متعلق ترامیم اورردوبدل کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اوراینٹی منی لانڈرنگ اورسی ایف ٹی قواعدوضوابط میں بھی ترمیم کردی گئی۔