کراچی(این این آئی)حکومت نے غیر ملکی قرضوں کے ساتھ اسٹیٹ بینک سے لیے گئے قرضوں کا بھی نیا ریکارڈ بناڈالا،صرف جولائی 2017 سے اپریل2018 تک کتنا قرض لیاگیا؟ رقم اتنی زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران بیرونی قرضوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے لئے گئے مقامی قرضوں میں 52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی 2017 سے اپریل2018 تک قرضوں
کاحجم1316ارب ہوگیا۔ حکومت کی مقامی قرض گیری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کی مقامی قرض گیری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک سے لئے گئے قرضوں میں جولائی2017 سے اپریل 2018 کے دوران 52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں اسٹیٹ بینک سے لئے گئے قرضوں کا حجم 1316 ارب روپے ہوگیا جبکہ اسی عرصے میں نجی شعبے کو دئیے گئے قرضوں کا حجم 4فیصد کمی کے ساتھ 498ارب روپے رہا۔