کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پر لگ گئے ہیں250اور 260 میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت 320 روپے فی کلو پر جا پہنچا۔گائے اور بکرے سے ہاتھ کھینچے والے اب مرغی کے گوشت سے بھی پرہیز کرنے کا سوچنے لگے ہیں۔
دکانداروں نے بھی اس قدر اضافے کو مسترد کردیا ہے۔شہریوں نے رمضان سے پہلے مرغی مہنگی کرنے کے فیصلے کو منافع خوروں کی نئی چال قرار دے دیا۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے کر ریلیف دیا جائے۔