لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے نئے موبائل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دے دی، اس طرح اب نئے موبائل ایکسائز ڈیوٹی کی وجہ سے پانچ ہزار روپے تک مہنگے ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی ہے اس وجہ
سے اندازاً موبائل فونز کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ بجٹ منظور ہو جانے کی صورت میں 80 ہزار روپے والے موبائل فون کی قیمت میں پانچ ہزار اضافہ، چالیس ہزار اور اس سے اوپر والے موبائل فونز پر تین ہزار روپے اور دس ہزار روپے والے موبائل فونز کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہو جائے گا۔