بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا حتمی اعلان،عوام کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف ، تنخواہ دار طبقے کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے وفاقی بجٹ پیش کریگی، نئے مالی سال میں تنخواہ دار طبقہ کو تقریبا 80 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جائیگا، یکم جولائی 2018 سے ایک لاکھ روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہو گی جبکہ ایک لاکھ سے زائد آمدنی والے افراد کیلئے بھی ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے،

حکومتی اقدامات کی بدولت ایف بی آر کے مجموعی محصولات چار ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے یہ بات منگل کو سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو واقصادی امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزارت خزانہ و ایف بی آر کے حکام کیساتھ دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیر مملکت رانا محمد افضل خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ہی آئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے وفاقی بجٹ پیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں تنخواہ دار طبقہ کو تقریبا 80 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2018 سے ایک لاکھ روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہو گی جبکہ ایک لاکھ سے زائد آمدنی والے افراد کیلئے بھی ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی بدولت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مجموعی محصولات چار ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ کمیٹی کے رکن مصدق مسعود ملک نے ایف بی آر کے ٹیکس نظام میں تبدیلی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کئے گئے فیصلے سے تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف ملے گا جن میں زیادہ تعداد غریبوں یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے۔ انہوں نے محصولات میں اضافے کے پیش نظر مستحق طبقات کو مزید ریلیف دینے پر زور دیا۔

ممبر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر محمد اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدنی والے افراد جو ٹیکس فائلر ہیں وہ اسی طرح ٹیکس فائلرز میں شامل رہیں گے تاہم انہیں زیرو ریٹڈ کہا جائیگا۔ اجلاس میں پاکستان میں مقامی اثاثوں کو رضاکارانہ طور پر ظاہر کرنے سے متعلق بل 2018 ، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2018 ، بیرون ملک موجود اثاثے ظاہر کرنے اور ان کی منتقلی سے متعلق بل کے علاوہ تحفظ اقتصادی اصلاحات بل کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے ضروری ترامیم کیلئے سفارشات پیش کی گئیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…