کراچی(این این آئی)آٹو سیکٹر ہو یا سیمنٹ سیکٹر، سی پیک اپنا اثر دکھا رہا ہے، معیشت کو مزید مضبوط بنا رہا ہے ۔ پاک چین اقتصادی رہداری کی بدولت رواں مالی سال مقامی سیمنٹ کی کھپت میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت اکتہر لاکھ ٹن رہی، جو گزرے مالی سال سے
بائیس لاکھ ٹن زائد ہے، جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کے ساتھ ساتھ سیمنٹ انڈسٹری اور تعمیراتی شعبے میں بھی تیزی آرہی ہے۔سیمنٹ کی کھپت میں اضافے سے ہنرمند اور غیر ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی بڑھ گئے ہیں ۔آئندہ چند برس میں سیمنٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔