بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی رقم بڑھانے کا فیصلہ ،اب ہر 3ماہ بعد کتنے ہزار ملیں گے؟

19  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی انتظامیہ نے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں240 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ موجودہ بجٹ کے مقابلے میں 100 فیصد زائد ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے بجٹ تجاویز میں موقف اپنایا ہے کہ اس وقت ملک میں غربت کانیا سروے جاری ہے جس میں غریب خاندانوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران مستحق افراد کو سہہ ماہی بنیادوں پر دی جانے والی امدادی رقم 4 ہزار834 سے بڑھاکر5 ہزار روپے کی جائیگی جبکہ وسیلہ تعلیم پروگرام کادائرہ32 اضلاع سے بڑھاکر50 اضلاع تک کرنے کا منصوبہ ہے جس کیلئے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ ناگزیر ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں سال تمام اضلاع میں غربت شماری کا آغاز ہوگا جس کیلیے کم از کم 9 ارب اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔موجودہ حکومت کے ابتدائی سال 2013-14 کے دوران بی آئی ایس پی کا بجٹ 75 ارب روپے تھا جسے مالی سال 2014-15 میں بڑھا کر97 ارب،2015-16 میں 102 ارب، 2016-17 میں 115ارب اورمالی سال2017-18 میں121ارب کردیاگیا۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے5 سالہ دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 200 فیصد سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…