اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے شیخ شعید بن خلیفہ النہیان کی کمپنی نے پاکستان میں تین بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، حیر ت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک یوے ای پراپرٹی شو 2018 کے ایک بڑے پارٹنراور متحدہ عرب امارات کے شیخ شعید بن خلیفہ النہیان کی ایک رائل گروپ کمپنی، بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ (ایل ایل سی) نے پاکستان میں تین بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سبحانیز گروپ کی جانب سے پاک یو اے ای پراپرٹی شوو انٹرنیشنل سمپوزیم 26 سے 28 اپریل 2018 کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

سبحانیز گروپ 2018 کو زید کے سال کے طور پر بھی منارہا ہے کیونکہ اس وژنری لیڈرشپ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ سرمایہ کاری کرنے کا یہ اعلان بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ کے چیئرمین لوئی محمد علی نے سبحانی گروپ کے حکام سے ابوظہبی میں گزشتہ روز ہونے والی ایک ملاقات میں کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین سبحانیز گروپ حامد سبحانی کو ایک خط کے ذریعے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ اپنے خط میں چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل نے سبحانیز گروپ کو پاک یو اے پراپرٹی شو پہلی بار پاکستان میں منعقد کرنے پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستان کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، زراعت وماہی گیری، توانائی، ہاسپیٹلٹی و لیژر (ہوٹلز، پارکس)، صحت اور تعلیم کے سیکٹرز میں سبحانیز سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے یہ سرمایہ کاری کرے گی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ کے چیئرمین لوئی محمد علی نے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاک یواے پراپرٹی شومیں بھی بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی پس منظر میں مستقبل کے تعلقات میں بھی انتہائی مفید ہو گا۔ چیئرمین سبحانیز گروپ حامد سبحانی نے پاک یواے پراپرٹی شو میں شرکت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر چیئرمین بی ایم ایس انٹرنیشنل لوئی محمد علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پراپرٹی، بلڈرز اور تعمیراتی صنعت کا یہ پریمیئرشو ایک ہی چھت تلے دو ممالک سے کمپنیوں اور آٹھ ممالک سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔

حامد سبحانی نے بتایا کہ پاک یو اے پراپرٹی شو میں 80سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اور 8 ہزار سے زائد ٹریڈوزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔ ایونٹ کے شرکاء میں حکومتی ارکان، غیر ملکی وفود وسفارتکار، سرمایہ کار، خریدار، اسٹیک ہولڈرز، بزنس کمیونٹی، عرب سرمایہ کار، ٹاؤن پلانرز اور دیگر شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے ترجیحی پارٹنرز میں بی ایم ایس انٹرنیشنل کمرشل انویسٹمنٹ، آئی آئی ایم ایس اے ایم، یونائیٹڈ نیشنز، پلام بیک ایمریٹس، اٹلانٹک سوئس رائل فنڈ انویسٹمنٹ اور آر پی ایم جی انویسٹمنٹ شامل ہیں

جبکہ سبحانیز گروپ کو اس ایونٹ میں پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) ، سسٹین ایبل ٹورازم فاؤنڈیشن پاکستان (ایس ٹی ایف پی)، فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان اور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا تعاون بھی حاصل ہے۔ پاک ، یو اے ای پراپرٹی شو، دبئی کے حکمران خاندان اور رائل پارٹنر انویسٹمنٹ گروپ ، ایل ایل سی کے رکن شیخ محمد المختوم، فجیرہ کے حکمران خاندان اور رائل وژن کمرشل انویسٹمنٹ ایل ایل سی کے رکن شیخ عبداللہ الشرقی اور یو اے ای میں اقوام متحدہ کے گڈ ویل ایمبیسڈر لوائی محمد علی کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…