اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کو پر لگ گئے،اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے اضافہ، قیمت 116.70روپے فی ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابقونی ممالک میں تعلیمی ضروریات کے علاوہ مستقبل میں روپے کی قدر میں کمی کی افواہوں کی گردش سے
خوف زدہ ہوکر لوگ اپنے سرمائے کو ڈالر میں منتقل کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ معمول سے زیادہ ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی قدر میں جمعرات کو20 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ انٹرا بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر اب بھی 115.72روپے پر مستحکم ہے۔