اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں ٹماٹر ایک روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں ٹماٹر ایک روپے کلو فروخت ہونے لگ گیا ہے مگر خریداروں نے ٹماٹر خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔ چند ماہ قبل ٹماٹروں کی قیمت میں بے پناہ اضافے کو دیکھتے ہوئے ٹھٹھہ کے کاشتکاروں نے ٹماٹروں کی بے دریغ فصل کاشت
کی جو کہ کافی اچھی ثابت ہوئی اور ٹماٹروں کی بہتات ہو گئی مگر اچانک ہی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت یکدم نیچھے آگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھٹھہ میں اس وقت سڑکوں کے کنارے ٹماٹروں کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور کاشتکار ٹماٹر ایک روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر منڈی میں ٹماٹروں کی بہتات کی وجہ سے کوئی ان سے ٹماٹر خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہا۔