اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے لگی

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی) سعودی عرب میں حکومت کی طرف سے نان آئل ریونیو کو فروغ دینے کیلیے تیل کی قیمتیں بڑھانے اور 5 فیصد ویلیو ایڈڈٹیکس نافذ کرنے سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سعودی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری کے دوران افراط زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3فیصد اضافہ ہوا۔ تیل کے ذخائر سے مالامال ملک میں 2017 میں افراط زرمیں تقریبا پورا سال منفی رجحان رہا کیونکہ سعودی حکومت آمدن کے نئے ذرائع کی تلاش میں بتدریج

نئی فیسیں اور ٹیکسز عائدکررہی ہے۔گزشتہ سال سعودی حکومت نے سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس کی قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں اور ان کے کفیلوں پربھی بھاری فیس عائد کی تھی۔ اسی طرح بجلی کی قیمت بھی بڑھائی گئی اور پہلی بار 5 فیصد ویلیوایڈڈ ٹیکس عائد کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12ماہ کے عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10.5فیصد جبکہ خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے سعودی عرب کو2014 سے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…