بیجنگ (آ ئی این پی ) عالمی بینک نے کہا ہے کہ چین نے اصلاحات کے باعث اقتصادی ترقی اور غربت کی کمی کے لحاظ سے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،چین مقامی حکومت کے سرکاری وسائل کی نظام کو مضبوط بنائے گا،حکومت کی شفافیت کو بلند کرے گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق عالمی بینک نے مختلف ممالک کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ کا اجرا کیا جس میں کہا گیا کہ چین نے اصلاحات کے باعث اقتصادی ترقی اور غربت کی کمی کے لحاظ سے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اورمزید شراکت داری کی حامل پائیدار ترقی کے حصول کے لئے اصلاحات کو مزید گہرائی تک پہنچایا جانا چاہیئے۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ چین مقامی حکومت کے پبلک وسائل کی نظام کو مضبوط بنائے گا،حکومت کی شفافیت کو بلند کرے گا اوراس کے ساتھ پبلک اور نجی اداروں کے تعاون کو توسیع دے گا۔عالمی بینک تمام مقروض ممالک کے لئے تجزیے کی رپورٹ پیش کرتا ہے جس میں ان ممالک کے لئے غربت میں کمی اور شراکت داری کے حامل خوشحالی کے عمل کو فروغ دینے کے لئے سامنے آئے چیلنچز اور مواقع پیش کئے جاتے ہیں۔ تجزیاتی رپورٹ کی ٹیم رپورٹ لکھنے کے دوران حکومت اور دوسرے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی مشاورت کرتی ہے اور عالمی بینک کی مختلف ممالک کے ساتھ حکمت عملی کو مرتب کرنے کے لئے بنیاد فراہم کرتی ہے۔مختلف ممالک کے ساتھ حکمت عملی میں عالمی بینک کی کسی ملک میں آئندہ چار تا چھ سالوں میں کاروباری سرگرمیوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔