جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ 10 سال پاکستان کی بلند شرح نمو کے لیے انتہائی اہم ہیں ،عالمی بینک

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/بھوربن(سی پی پی)وزارت خزانہ کے سابق مشیرثاقب شیرانی نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے پاکستان میں15 ارب ڈالرکی بچت ہوئی ہے،پیداواری شعبے کا ٹیکس برائے جی ڈی پی میں 58 فیصد حصہ ہے، پاکستان ان 25 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنکی جی ڈی پی ایک ٹریلین ڈالرسے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان کی جی ڈی پی 1.05 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلیے طویل المدت اصلاحات اور سیاسی مفاہمت کی ضرورت پرزوردیا ہے۔عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ پیچاماتھو الانگونے کہا ہے کہ پاکستان 8 فیصد شرح نموکی خواہش رکھتا ہے۔ جس کے حصول کے لیے درمیانی اور طویل المدت اصلاحات ناگزیر ہے، سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی معیشت کوچیلنجزدرپیش ہیں جن سے سیاسی مفاہمت کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے،آئندہ 10 سال پاکستان بلند شرح نمو کے لیے انتہائی اہم ہیں.عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ کاکہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے لیکن اس میں مزید کمی کی گنجائش موجودہے، پاکستان کوفی الوقت جن معاشی مسائل کاسامنا ہے وہ مختصرالمدت ہیں.عالمی بینک نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل، برآمدات میں کمی اور جاری کھاتوں کے بڑھتے ہوئے خسارے پرتشویش کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ عالمی بینک اپریل میں اپنی رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں نظرثانی شدہ معاشی اہداف پیش کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…