اسلام آباد (این این آئی)سرکاری سکیم کے تحت پہلے پانچ دنوں میں ملک بھر سے ایک لاکھ 72 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی ٗحج درخواستوں کی وصولی کیلئے قومی بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 15 جنوری کو شروع ہوا تھا ٗ19 جنوری تک ملک بھر سے قومی
بینکوں کی نامزد برانچوں میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین حج کی رقوم نامزد بینکوں کے سود سے پاک شریعہ اکائونٹ میں رکھی جائیں گی۔رواں سال عازمین حج اور معاونین حج کے متعدد تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔