اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ہونڈا کی نئی سی بی 300 آر موٹرسائیکل متعارف

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا کی جانب سے نئی سی بی 300، 2018 موٹرسائیکل آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اس موٹرسائیکل کی پہلی جھلک گزشتہ سال اٹلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی گئی تھی اور اب جاپانی کمپنی نے اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن کمپنی کی

نیو اسپورٹس کیفے کانسیپٹ سے متاثر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز کی بھرمار موجود ہے۔مزید پڑھیں : ہونڈا کی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں اس کی باڈی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس سے ہٹ کر اس موٹرسائیکل میں ایل سی ڈی انسٹرمنٹ پینل دیا گیا ہے جس کے ذریعے مفید معلومات حاصل کی جاسکے گی۔ اس میں ٹیل لائٹ اور ٹرن انڈیکٹر، انجن آر پی ایم، ایندھن کا لیول اور گئیر پوزیشن انڈیکٹر وغیر موجود ہیں۔ سی بی 300 آر میں 41 ایم ایم اپ سائیڈ ڈاﺅن فرنٹ فورکس اور سیون اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل رئیر مونوشاک دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح بریک کو بھی پہلے کے مقابلے میں بہتر کیا گیا ہے۔ یہ 286 سی سی موٹرسائیکل ہے جس میں سنگل سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 30.9 ہارس پاور رکھتا ہے، جبکہ چھ اسپیڈ گیئر باکس دیئے گئے ہیں۔ اس کے فیول ٹینک میں 10 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل ٹینک کے ساتھ اس پر تین سو   کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کمپنی کی جانب سے قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم یہ تین سے 4 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے جسے فروری میں تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ کن ممالک میں دستیاب ہوگی، اس حوالے سے بھی کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…