اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

2 ہزار 243 درہم سے 24 ہزار 700 درہم تک تنخواہ ،دبئی کی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نوکریوں کی لوٹ سیل لگا دی

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

دبئی(آن لائن)متحدہ عرب امارات کی وزارت بلدیات نے دبئی میونسپلٹی میں ملازمتوں کے لیے شہریوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، درخواستیں طب، انجینئرنگ  اور سیاحت کے شعبے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ملازمتوں کے لیے اماراتی اور متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے غیر ملکی بھی افراد بھی درخواستیں دے سکتے ہیں جنہیں 2 ہزار 243 درہم سے 24 ہزار 700

درہم تک تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔یہ ملازمتیں دبئی میونسپلٹی کے شعبے سیاحت، میڈیکل اور انجینیئرنگ کے لیے مخصوص ہیں جہاں پلمبر و الیکٹریشن سے لے کر مکینیکل و الیکٹریکل انجینیئرز تک کے گریڈ کی اسامیاں موجود ہیں اور ملازمین کو انہی گریڈز کی بنیاد پر تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔اعلی اور اہم عہدوں کے لیے متعلقہ شعبے میں ماسٹر یا گریجوایشن جب کہ نیچے لیول کی اسامیوں کے لیے مڈل پاس افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دبئی میونسپلٹی کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ اسامیوں پر منتخب ہونے والے ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ بہترین مراعات بھی دی جائیں گی جن میں صحت اور رہائش سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…