پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بٹ کوائن رکھنے والے کنگال ،قیمت19800 ڈالرپر پہنچ کر یکدم کتنی گرگئی،سرمایہ کارہکا بکا

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)دسمبر 2017 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ بٹ کوائن کی قیمت دس ہزار امریکی ڈالر سے کم ہوگئی ہے۔کریپٹو کرنسیوں کی قیمت کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ کوائن ڈیشک کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 9958 ڈالر تک گرنے کے بعد تھوڑی سی بہتر ہوئی۔تاہم اس کے بعد وہ پھر گر کر 9200 ڈالر ہوگئی۔ پانچ ہفتے قبل اپنے عروج یعنی 19800 ڈالر کے مقابلے میں یہ تقریبا 53 فصد کمی ہے۔دیگر کریپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی

تیزی سے کمی دیکھی گئی جن میں ایتھیریئم، ریپل، اور بٹ کوائن کیش شامل ہیں۔ماہرین کو اس حوالے سے بھی خدشات تھے کہ یہ ایک مالیاتی ببل ہے کیونکہ غیر پیشہ ورانہ سرمایہ کاروں کو اس کرنسی کی سمجھ نہیں مگر پھر بھی انھوں نے اس میں کافی سرمایہ کاری کی ہے۔بٹ کوائن کی قیمت میں رد و بدل کے پیچھے کون سے عناصر ہوتے ہیں، اس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل کام ہے اور روایتی کرنسیوں اور کموڈیٹیز کے مقابلے میں یہ زیادہ غیر مستحکم رہا ہے۔ ادھر یہ خوف بھی پایا جاتا ہے کہ شاید حکومتیں اس کی تجارت پر پابندی لگا دیں گی۔خاص طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جنوبی کوریا اس پر جلد پابندی لگا دیں گے۔ منگل کے روز جنوبی کوریا کے وزیرِ خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کا موقف یہ ہے کہ اسے کریپٹو کرنسیوں کے حوالے سے قانون سازی کرنی ہے کیونکہ یہ ایک سپیکیلیٹو انویسٹمنٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ ورچوئل کرنسی ایکسچینجوں کو بند کرنا حکومت کا ایک آپشن ہے۔اسی ہفتے بلوم برگ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ چینی حکام کریپٹو کرنسیوں کے تجارتی پیلٹ فارمز تک رسائی کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…