بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں بننے والی گاڑیوں ایکس ایل آئی ،ہنڈا اکارڈ اور مہران سی ایکس آر کی قیمتوں میں 6 لاکھ روپے تک اضافہ ،استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرپابندی عائد

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 39 ہزار روپے سے 6 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ڈیلرز کے مطابق جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران ایکس ایل آئی کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے اضافے سے 18 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی۔ڈیلر نے بتایا کہ ہنڈا اکارڈ کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے سے 1 کروڑ 12 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی۔مہران سی ایکس آر کی قیمت 39 ہزار اضافے سے

7 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔پرانی کاروں کے امپورٹرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سراسر منافع خوری جبکہ کار مینوفیکچرز کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے سبب قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔دریں اثناء حکومت نے استعمال شدہ کاروں کی درآمد کیلئے قوانین کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت ملک میں 13 سال بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی غیر رسمی کمرشل درآمد ختم کردی گئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت نے نئی پالیسی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کے ذاتی اکاونٹ سیر قم منتقلی کے ثبوت کو لازمی قرار دے دی ہے۔موٹر ڈیلرز کے مطابق اس عمل سے 13 سال بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد بند ہو جائے گی جبکہ پہلے ہی جنوری میں اب تک کوئی گاڑی درآمد نہیں کی گئی ہے۔موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق پابندی کے فوراً بعد مقامی گاڑیوں کو اسمبل کرنے والوں نے قیمتوں میں 60 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے یہ پالیسی قابل عمل نہ ہو گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…