بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ میں مقامی سرمایہ کار پھر دلچسپی لینے لگے

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی نظر آئی اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 592 کا اضافہ ہوا۔ تیزی کے رجحان کے باعث 100 انڈیکس 42 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری سیشن کے آغاز میں مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا اور انڈیکس 42 ہزار 324 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچا، تاہم اس کے بعد

تیزی کے رجحان آخر تک جاری رہا۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’مارکیٹ میں آج تیزی ممکنہ طور پر مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے غیر ملکی خریداروں کے سائے میں کھو جانے کے ڈر کی وجہ سے دیکھی گئی۔‘ مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 586 پوائنٹس کی کمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سرمایہ کاروں نے طاہر القادری کے ماڈل ٹاؤن سانحے کے معاملے پر دھرنے کے بجائے عارضی احتجاج کے اعلان کو بھی مثبت طور پر لیا۔‘ مجموعی طور پر 16 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7 ارب 22 کروڑ روپے رہی۔ سب سے زیادہ کاروبار سیمنٹ کے شعبے میں 2 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…