کراچی (این این آئی) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے سستاہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1343ڈالرسے گھٹ کر1334
ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں342روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 57800 روپے سے گھٹ کر57400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 49542 روپے سے گھٹ کر49200روپے ہوگئی۔منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 860روپے سے گھٹ کر850روپے ہوگئی۔