اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ زائرین کے لیے بری خبر،قومی ائیرلائن نے عمرہ پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے حکومتوں کی جانب سے مخصوص پیکجز دئیے جاتے ہیں اور زائرین کو حتیٰ المقدور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
لیکن ہمارے ہاں بالکل الٹ رواج ہے۔ہمارے ہاں زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان کے لیے مشکلات پیدا کر دی جاتی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قومی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کو بری خبر سنا دی۔پی آئی اے نے عمر پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔اب ہر عمرہ زائر کو 3000 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔