جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

50ارب کی مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ تیار

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ( آن لائن ) انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ نے ابھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔یہ خبریں تو گزشتہ برس دسمبر میں ہی سامنے آئی تھیں کہ ’ٹیلی گرام‘ بھی ’بٹ کوائن‘ کی طرح اپنی ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا پروگرام بنا رہا ہے، تاہم اب اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آگئیں۔ٹیکنالوجی ادارے ’ٹیک کرنچ‘ نے ’ٹیلی گرام‘ کے متعدد ذرائع سے خبر دی  کہ

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ شروعاتی طور پر 50 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 50 ارب روپے سے زائد) کی مالیت کی ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹیلی گرام اس حوالے سے تھرڈ پارٹی کے تحت ایک خصوصی پرائیویٹ چیٹ فیچر بھی متعارف کرائے گا، جس کے ذریعے ایپلی کیشن اپنے صارفین کو دنیا بھر میں پیسوں کی منتقلی و وصولی کی سہولت فراہم کرے گی۔ انسٹنٹ میسیجنگ ایپ ’ٹیلی گرام اوپن نیٹ ورک‘ (ٹی او این) نامی تھرڈ پارٹی ادارے کا قیام بھی کرے گی، جو ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی کے معاملات کو دیکھے گا۔کرپٹو کرنسی کو ’گرام‘ کا نام دیے جانے کا امکان ہے، جسے صارفین اپنے کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر آن لائن ذرائع سے خرید سکیں گے۔گرام کی آن لائن خریداری کے بعد ٹیلی گرام صارف کسی وقت بھی دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں کسی بھی شخص کو ’گرام‘ کے ذریعے پیسے  منتقل کر سکے گا۔گرام کی لین دین انکرپٹڈ میسیج چیٹ کے ذریعے ہوگی، اور وصول کرنے والا شخص گرام کی مالیت کی رقم ’ٹیلی گرام‘ کی تھرڈ پارٹی سمیت بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے وصول کر سکے گا۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایک ’گرام‘ کی قیمت کیا رکھی جائے گی، اور اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے وسط تک اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…