ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی 13سو خفیہ کرنسیوں کا مارکیٹ سرمایہ 587 ارب ڈالر سے بڑھ گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)دنیا کی 13سوسے زائد خفیہ کرنسیوں کا مارکیٹ سرمایہ اندازا 587 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔دنیا کی خفیہ کرنسیوں میں بٹ کوائن باقی سب کو بچھاڑ کر مرکزی حیثیت حاصل کرلی ہے روایتی بین الاقوامی بینکنگ اور حکومتی اداروں کے باہر چلائی جا نے والی خفیہ کرنسیوں کا سب سے زیادہ استعمال ترقی یافتہ مغربی ملکوں میں انٹرنیٹ پر ہوتا ہے-ڈیجیٹل والٹ پلیٹ فارم بلاک چین کے سی ای او

پیٹر سمتھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دنیا میں تمام خفیہ کرنسیوں کا مجموعی سرمایہ 2018میں ایک ٹریلین ڈالر سے بڑھ جائے گا- صنعتی ویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 1300سے زائد خفیہ کرنسیاں ہیں جن میں بٹ کوائن اور ایتھر خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ان کا مجموعی مارکیٹ سرمایہ 587 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ امریکا کے سب سے بڑے میڈیا ہاس نے جو 93.62 ملین گھروں میں دیکھا جاتا ہے مزید رپورٹ کیاکہ بٹ کوائن کا مجموعی خفیہ کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ 50 فیصد سے زائد ہے جو 317 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ایتھر دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا مارکیٹ سرمایہ 68.9 ارب ڈالر ہے۔دونوں کی قیمتوں میں اس سال بڑا اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ کے کچھ کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں صرف بٹ کوائن کا سرمایہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔سٹینڈ پوائنٹ ریسرچ کے بانی رونی موس نے بتایا کہ بٹ کوائن کی قدر فی ڈیجیٹل سکہ 4 لاکھ ڈالر تک بلند ہو سکتی ہے اور اس سے اس کا مارکیٹ سرمایہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔تاہم بٹ کوائن کو اپنے حصے کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔جے پی مورگن کے جیمی ڈیمون کھل کر خفیہ کرنسی کو فراڈ قرار دیتے ہیں اور ان لوگوں کو احمق سمجھتے ہیں جو اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ادھر ڈوئچے بینک نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ بٹ کوائن کے کریش ہونے سے آئندہ سال وسیع تر مالیاتی مارکیٹ متاثر ہو سکتی

ہے۔نیویارک میں نجی طور پر مالیاتی سافٹ ویئر، ڈیٹا اور میڈیاپر مشتمل ہیڈکوارٹر رکھنے والی فرمبلوم برگ کے مطابق خفیہ کرنسیاں ایک قابل قدر سرمایہ کاری ہیں اور لوگ منافع کے حصول کے لئے اس سال کھنچے چلے آئیں گے۔فی الحال بٹ کوائن کے مارکیٹ سرمائے کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ ان دنوں وہ 45 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے تاہم ابھی اسے بہت وقت لگے گا کیونکہ بڑی عالمی سرمایہ کاری مارکیٹیں

ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے کچھ شاکی ہیں۔فی الوقت رہائشی جائیدادوں میں ہونے والی سرمایہ کاری 162 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔ بلومبرگ جس نے چند سال قبل 9 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل کیا اور اس کے دنیا بھر میں 162دفاتر ہیں کہا ہے کہ سونے کی عالمی مارکیٹ 6سے 9 ٹریلین ڈالر سالانہ کی ہے جس کے بعد

مارکیٹ سرمائے کے حوالے سے 0.3 ٹریلین ڈالرز کے ساتھ خفیہ کرنسی سب سے آگے ہے۔تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بٹ کوائن 2009 کے جنوری میں دوبارہ عالمی مارکیٹ میں آئی جس کے بعد دیگر خفیہ کرنسیاں آئیں جن میں لائٹ کوائن، ماسٹر کوائن، فیدر کوائن اور پیرکوائن شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…