منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف بی آر کو 1722 ارب روپے کے محصولات وصول

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران محصولات وصولیوں میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 17.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جولائی سے دسمبر 2017-18 کے دوران ایف بی آر نے 1722 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 1466 ارب روپے تھے جو 17.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف

ریونیو 4013 ارب روپے کے سالانہ وصولیوں کے ہدف پر کاربند ہے اور اس نے 1722 ارب روپے وصول کر لئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نومبر 2017 تک 1305 ارب روپے کے وصول ہونے مجموعی ریونیو اور دسمبر 2017کے لئے 417 ارب روپے کے عبوری اعداد و شمار سے حاصل کئے گئے ہیں۔ گزشتہ عرصہ کے دوران ری فنڈز کی مد میں 58 ارب روپے جبکہ اس سال کے دوران 45 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جو گزشتہ مالی

سال کے اس عرصہ کے دوران 28 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ برس 19 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ سال کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ دسمبر 2017 کے مہینے کیلئے عبوری وصولیاں 417 ارب روپے رہیں۔ اکائونٹ بک ایڈجسٹمنٹ اس کے علاوہ ہے، جس کی سطح 4 سے 5 ارب روپے ہے جو دسمبر 2016 کے دوران 382 ارب روپے تھیں جو 39 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں دور افتادہ علاقوں کے خزانوں سے حاصل ہونے والے وصولیوں کے اعداد و شمار سے محصولات کے اعداد و شمار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…