اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2017ء کے دوران پاک قطر دو طرفہ تجارت کا حجم 1.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جس میں سے پاکستانی برآمدات کا حصہ 52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قطر کے وزیر خزانہ علی شریف الایمادی نے بتایا کہ قطر کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وزارت خزانہ قطر کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 2017ء کے دوران پاکستان برآمدات میں 35 فیصد کا
اضافہ ہوا ہے ٗ رواں مالی سال 2017-18ء کے آغاز سے جون کے بعد قطر کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں مجموعی طورپر 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا قطر کے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر میں غذائی مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قطر غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی برآمدکنندگان کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے لئے اقدامات کریں