ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ، پاکستانیوں کو رگڑا لگ گیا،آئندہ ماہ جنوری تک کیا ہونے والا ہے؟ ماہرین نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے، کراچی میں جوڑیا بازار کے ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برآمد شدہ کھانے کی اشیا پر زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چائے، کافی، دودھ پاوڈر، چوکلیٹ اور چیز سے لیکر دالوں، مصالحوں اور اچاروں تک بڑی تعداد میں درآمد شدہ اشیا 5 سے 10 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں

اور مجموعی طور پر روزانہ استعمال کی 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں 2 ہفتوں کے دوران 2 فیصد اضافہ ہوا۔جوڑیا بازار ، ایمپریس مارکیٹ اور لی مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں کے ہول سیلرز کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریبا 5 فیصد کمی کے باعث رٹیل مارکیٹوں میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے دوران 53 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اوسطا ہفتے کے دوران 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خیال کیا جارہا ہے کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں جاری اضافے سے صارفین کے افراط زر میں بھی اضافے کا امکان ہے لیکن اس بات کی تصدیق آئندہ ماہ جنوری میں ہی کی جاسکے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…