ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

این آر او کی بازگشت ،سرمایہ کاروں نے بڑا داؤ کھیل لیا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،اربوں روپے لگادیئے گئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے میں سعودی عرب جانے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حجاز مقدس روانگی کی خبروں کے باعث عدم استحکام کا شکار پاکستانی سیاست میں نئے این آر او کی بازگشت تیز ہونے کواسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے مثبت انداز میں لیا ہے۔ملکی سیاسی صورت حال میں استحکام پیدا ہونے کی امکانات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو

بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی40400کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں مزید57 ارب24 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت0.57 فیصد زائد جبکہ48.76فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40300کی نفسیاتی حدسے گرگیاتاہم اسٹاک ایکچینج میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتاج اورحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسنز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام،بینکنگ، سیمنٹ اور دیگر سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 40642پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم مقامی سرمایہ گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 40500کی نفسیاتی حدبرقرار نہ رکھ سکااتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 100.17پوائنٹس اضافے سے40471.48پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے173 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ اضافہ،178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں57 ارب44 کروڑ81 لاکھ69 ہزار617 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر85 کھرب70 ارب92 کروڑ63 لاکھ31 ہزار320 روپے ہوگئی۔ جمعہ کو مجموعی طور پر24کروڑ9 لاکھ69ہزار610 شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کی نسبت13 لاکھ82ہزار80 شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت348.03 روپے اضافے سے7315.03روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت116.23 روپے اضافے سے2452.27 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت90.00 روپے کمی سے2800.00 روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت36.40روپے کمی سے1243.50 روپے ہوگئی۔جمعہ کوپی ٹی سی ایل کی سرگرمیاں2 کروڑ53 لاکھ62 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت75پیسے اضافے سے13.05 روپے اوردیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں 1 کروڑ25 لاکھ23 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت50پیسے کمی سے17.29 روپے پر بند ہوئی۔ جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس3.04پوائنٹس اضافے سے20215.67پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس22.82پوائنٹس کمی سے 68611.63 پوائنٹس اور کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس194.00 پوائنٹس اضافے سے 29774.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…