منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

دو اہم ترین موٹر وے اور ایک ایکسپریس وے افتتاح کیلئے تیار، حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی،تاریخوں کا اعلان کردیاگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این ایچ اے آئندہ دو ہفتوں میں تین سڑکوں کا افتتاح کرے گا۔ یہ معلومات قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے مواصلات کے اجلاس میں این ایچ اے کی طرف سے دی گئیں۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ ہزارہ موٹروے کا افتتاح 27 دسمبر 2018 کو کیا جائے گا۔ اسی طرح لیاری ایکسپریس وے 5 جنوری کو مکمل ہو رہی ہے۔ مزید برآں M۔9 موٹروے کا افتتاح بھی جنوری 2018 کے آغاز میں کیا جائے گا۔ چنانچہ کمیٹی کو بتایا

گیا کہ اس طرح آئندہ دو ہفتوں میں تین اہم سڑکوں کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ مجلس قائمہ نے کمشنر کراچی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی اجلاس سے غیر حاضری کا سخت ترین نوٹس لیا۔ مجلس قائمہ نے دونوں افسران کو حکم دیا کہ وہ آئندہ اجلاس میں ذاتی طور پر شریک ہوں۔ مجلس قائمہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ دونوں افسران کی آئندہ اجلاس میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی ویز اور مو ٹروے پولیس میں 12000 نئی آسامیاں منظور کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 3000 نئی آسامیاں منظور کر دی گئی ہیں۔ ان آسامیوں کے لئے ملازمین کی تعیناتی کا عمل فی الفور شروع کیا جارہا ہے۔ مجلس قائمہ نے M۔1 پر اسلام آباد ٹول پلازہ پر طویل ٹریفک جام کا نوٹس بھی لے لیا۔ مجلس قائمہ نے ہدایت کی کہ این ایچ اے آئندہ اجلاس میں ٹول پلازہ کی تعمیر اور ٹریفک جام کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دے۔مجلس قائمہ کے اجلاس کی صدارت، چیئرمین محمد مزمل قریشی نے کی جبکہ وفاقی وزیر برائے مواصلات حافظ عبدالکریم، ممبران مجلس قائمہ برائے مواصلات محترمہ مائزہ حمید، ڈاکٹر درشن، جناب سلیم رحمٰن، جناب سنجے پروانی، مولانا قمرالدین، محترمہ نسیمہ حفیظ پانزئی، انجینئر عثمان خان ترکئی، محترمہ شاہجہاں منیر مانگریو، چیئرمین این ایچ اے محترم جواد رفیق ملک اور سیکرٹری مواصلات سعید احمد ملک نے اجلاس میں شرکت کی۔ اسی طرح دیگر کئی اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…