پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

کرنسی کے اتار چڑھاﺅ نے پاکستانیوں کی راتوںکی نیندیں حرام کردیں،ڈالر کے بعد یورو اور درہم کی قیمتوں میں بھی اضافہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.50 روپے سے گھٹ کر 110.47 روپے

اور قیمت فروخت 110.60 روپے سے گھٹ کر 110.57 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.00روپے سے بڑھ کر 110.30 روپے اور110.50روپے سے بڑھ کر 110.80 روپے ہوگئی۔ یورو کی قیمت خرید میں 10 پیسے اور قیمت فروخت میں50 پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید 129.40 روپے سے بڑھ کر 129.50 روپے اور قیمت فروخت 131.00 روپے سے بڑھ کر 131.50 روپے ہوگئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 146.25 روپے سے گھٹ کر 146.00 روپے اور قیمت فروخت 148.25 روپے سے گھٹ کر 148.00 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو سعودی ریال کی قیمت خرید استحکام جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید میں 10 پیسے کا اضافہ اور فروخت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.15روپے اور قیمت فروخت 29.45 روپے پر مستحکم رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.80 روپے سے بڑھ کر 29.90 روپے اور قیمت فروخت 30.20 روپے سے بڑھ کر 30.20 روپے پر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے دیگر کرنسی بھی مہنگی ہوگئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…